کراچی (اسد ابن حسن) سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کے لیے بڑی تعداد میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پانچ، حیدرآباد میں 15، میرپور خاص میں تین، شہید بے نظیر آباد میں پانچ، سکھر میں آٹھ، لاڑکانہ میں چھ اور مجموعی طور پر 42 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز بھرتی کیے جائیں گے۔