کراچی (رپورٹ/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے عالمی فیسٹیول آخری مراحل میں داخل ہوگیا،کیمرون کے معروف ڈانسر Jay C Val کی شاندار پرفارمنس نے ہال میں بیٹھے لوگوں کا دل جیت لیا۔ 37ویں رو زکا آغاز اٹلی کے گرافک ڈیزائنر Goffredo Puccetti کی جانب سے ”گرافک ڈیزائن، پرفارمنگ آرٹس“ کی پر یزنٹیشن سے کیاگیا جس میں Goffredo Puccetti نے دنیا کے مشہور برانڈز کے مونو گرام (Logos) سے متعلق طلباءکو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں ایسے مونوگرام ہیں جو انگریزی میں پڑھنا آسان مگر عربی میں بہت مشکل ہوتے ہیں، مونوگرام کو اس طرح ڈیزائن کرنا چاہیے جو نہ صرف سمجھ آئے بلکہ دیکھنے والے کو اپنی جانب کھینچے، اچھے ڈیزائن کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ موضوع کو سمجھیں پھر اس کے مطابق تصور تخلیق کریں۔ اٹلی کی جانب سے تھیٹر ورکشاپ ”Scalambra“ کا انعقاد کیاگیا جس میں اداکارہ Francesca bizzari نے طلباءکو اداکاری کے گُر سکھائے۔ ورکشاپ میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اداکارہ Francesca bizzari نے بتایا کہ اداکاری میں لوگ اداکار کو نہیں بلکہ اس کے چہرے کے تاثرات ، آواز ، قدم اور تھیٹر کی کہانی کو دیکھتے ہیں، اداکار کو اپنے تاثرات اور خود کو کردار میں ڈالنا ہوتا ہے۔