کراچی( نمائندہ خصوصی )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ملک میں محفوظ، مؤثر اور جدید ہوابازی کیلئے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی ٹرمینل توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی رن وے اپ گریڈیشن جنوری 2026 میں مکمل کی جائے گی۔ اسکردو، گلگت اور چترال میں (ار این پی- اے ار) فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ ہوں گے۔ (ار این پی- اے ار) فلائٹ پروسیجرز کا نفاذ کنسلٹنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے نتائج سے مشروط ہے، ترجمان کے مطابق ار این پی-اے ار سسٹم سے موسم کی وجہ سے فلائٹ ڈیلیز اور کینسلیشنز میں نمایاں کمی آئے گی۔ نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور فیصل آباد میں منصوبہ بندی کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور مریدکے جنرل ایوی ایشن ایروڈروم کا فیز ٹو اگلے سال شروع کیا جائے گا۔