• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز فیلڈ فارمیشنز سے خواتین کوٹے پر تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) کسٹمز فیلڈ فارمیشنز سے خواتین کوٹے پر تفصیلی رپورٹ طلب ،تمام کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو 8 دسمبر تک معلومات کی فراہمی کی ہدایت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی حکومت میں 10 فیصد خواتین کوٹے کی پابندی سے متعلق تفصیلی معلومات جمع نہ کروانے پر ملک بھر کے کسٹمز کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ یہ معلومات آئندہ کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی جاسکیں۔ ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق پاکستان بھر میں کسٹمز انفورسمنٹ کراچی، حیدرآباد، گڈانی، لاہور، ملتان، سرگودھا، پشاور سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز، کسٹمز ایئرپورٹس لاہور، کسٹمز ہاؤس کراچی اور پورٹ محمد بن قاسم کے دفاتر، اس کے علاوہ آئی او سی او کراچی، لاہور، اسلام آباد، کلیکٹریٹ آف ایپریزل ویسٹ کراچی، ایس اے پی ٹی کراچی، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور انٹیلی جنس اینڈ رسک مینجمنٹ اسلام آباد و کراچی سے لے کر ڈائریکٹوریٹ آف ویلیوایشن کراچی، لاہور تک کل 51 دفاتر سے خواتین افسران اور ملازمین کی تعیناتی، تعداد، رولز کے مطابق کوٹے کی تکمیل اور خالی آسامیوں پر رپورٹ نہ ملنے پر معاملے کو نہایت اہمیت دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید