• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ برانچ کے قیام کو 22سال مکمل

پشاور(جنگ نیوز)تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی بلا معاوضہ سہولیات فراہم کرنے والے ادارے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی کوہاٹ برانچ نے اپنی خدمات کے 22 سال مکمل کر لئے، اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ برانچ کے انچارج صاحبزادہ محمد اسماعیل، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، امراض خون میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس دوران صاحبزادہ محمد اسماعیل نے شرکاء کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے کو تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون سے پاک بنانا ہے اور تھیلی سیمیا سے نجات ہی ہمارا مشن ہے، عوام ہمارے ساتھ مل کر تھیلی سیمیا سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
پشاور سے مزید