• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور آر ایم آئی میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)رحمٰن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (آر ایم آئی) نے بریسٹ کینسر آگاہی مہینے کے موقع پر مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی فری بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ اور ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اکتوبر بھر میں میموگرام پر 50فیصد رعایت فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین مستفید ہو سکیں۔کیمپ کی منتظم پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ نظیم کے مطابق، موجودہ دور میں رپورٹ ہونے والے مریضوں میں زیادہ تر نوجوان خواتین شامل ہیں جن کی عمر 25سے 30سال کے درمیان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر خواتین اس وقت ہسپتال آتی ہیں جب انہیں جسمانی تبدیلی یا درد محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ کے مطابق آر ایم آئی کی 2023کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر کیسز 40سال سے کم عمر خواتین میں پائے گئے ہیں۔آر ایم آئی کے بریسٹ کیئر یونٹ میں تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے جن میں ریڈیالوجسٹس اور ریڈیالوجرافرز شامل ہیں۔ ادارہ 2017میں اعلیٰ معیار کی میموگرام مشین نصب کرنے والا پہلا ہسپتال تھا، جبکہ بایوپسی کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے چھوٹی سے چھوٹی گلٹی کی بروقت تشخیص ممکن ہو جاتی ہے۔

پشاور سے مزید