• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو پشاور ویلی پراجیکٹ سے متعلق اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبہ میں 7 لاکھ گھروں کی شارٹ فال پورا کرنے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، نیو پشاور ویلی صوبے کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے، خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کا نیو پشاور ویلی پروجیکٹ سے متعلق قلیل عرصے میں خاطر خواہ پیش رفت قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیو پشاور ویلی پروجیکٹ کے مرکزی دفتر تحصیل پبی ضلع نوشہرہ میں منعقدہ اورینٹیشن سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اورینٹیشن سیشن میں سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ محمود اسلم وزیر، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی، مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندے، اراضی مالکان، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ اور ڈی جی کے پی ایچ اے نے شرکاء کو نیو پشاور ویلی پروجیکٹ پر پیش رفت، اس کی اہمیت اور ضرورت سمیت محکمانہ اصلاحات جبکہ دیگر جاری رہائشی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1 لاکھ 6 ہزار کنال پر مشتمل نیو پشاور ویلی مختلف پلاٹس سائز اور 7 فیزوں پر مشتمل ایک رہائشی منصوبہ ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے ایکسپریس وے، لنکس روڈز اور اس کی فیز ون پر کام شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید