• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے سفیر اکامستسو سوچی سےسردار شہزاد وفا ر کی ملا قات

پشاور(نیوز رپورٹر) سوات سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز جاپان کے سفیر اکامستسو سوچی سے ملاقات کی، جس میں تعلیم، زراعت اور ماہی پروری سمیت باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سوات کے طلبہ کے لیے یونیورسٹی آف ٹوکیو اور ٹوکیو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں اسکالرشپس کی فراہمی اور مقامی اساتذہ کی تربیت پر زور دیا گیا تاکہ وہ نوجوانوں کو جاپان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے مستفید ہونے میں رہنمائی فراہم کرسکیں۔سردار وقار نے اس موقع پر سوات میں موسم کی پیشگوئی کے ریڈار اور فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی ضرورت کو اجاگر کیا ، جبکہ جاپانی ٹیکنالوجی کے ذریعے آرگینک چاول کی کاشت اور ماہی پروری کے لئے پر تعاون پر زور دیا۔جبکہ ٹراؤٹ اور دیگر جاپانی منڈی میں پسند کی جانے والی اقسام کی پیداوار بڑھا کر مناسب کولڈ اسٹوریج اور ایکسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کےمطالبات بھی پیش کئے گئے ۔سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے جاپانی سفیر کو سوات کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی، مسائل اور ترقی کے امکانات کو قریب سے دیکھ سکیں۔
پشاور سے مزید