پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز رونما ہونے والے واقعے کے بعد ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کے لئے رٹ درخواست دائر کردی گئی ہے ۔رٹ میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ درخواست ہستم خان خلیل نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہائیکورٹ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، فریقین کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ججز, وکلاء، سائلین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے، عدالت واقعے کی شفاف انکوائری کرائے اور فریقین کو زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔