ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم حیدری ملتان کے زیراہتمام 69ویں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت چیئرمین و سرپرست اعلیٰ پیر مجیب الرحمن علی الحسنی الحسینی سمیت مختلف مشائخ و عہدیداران نے کی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار موسیٰ پاک شہید پر اختتام پذیر ہوا جہاں دستار بندی، انعامات اور لنگر تقسیم کیا گیا،جلوس میں گھوڑا، بگھی، فوجی بینڈ، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل شرکا کی بڑی تعداد شریک تھی۔