کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں سوا لاکھ درخواستیں 52ہزار انکوائریز زیر التوا،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو قائم ہوئے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے مگر تفتیشی افسران کی شدید قلت کی وجہ سے ایجنسی کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن نے جو اعداد و شمار فراہم کیے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں۔ ادارے کو چھ ماہ میں72ہزار 820درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سابقہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے 52ہزار 580 منتقل ہوئیں اس طرح مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 390 ہے۔ اسی طرح بالترتیب انکوائریز کی تعداد 39547 اور 13275 یعنی اس وقت مجموعی تعداد 52823 ہے۔ مقدمات کی تعداد 4211 اور 936 مجموعی تعداد 5147۔ این سی سی آئی اے میں 3869 انکوائزیز بند کر دی گئیں۔ عدالت میں 504 حتمی چالان جمع کروائے گئے۔