کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کیلئے نوبیل امن انعام جیتنا مشکل، ماہرین کے مطابق ان کا ریکارڈ اور کمزوریاں رکاوٹ ہیں۔ کمیٹی ایسے افراد کو ترجیح دیتی ہے جنہوں نے پائیدار امن اور بین الاقوامی تعاون میں کام کیا ہو۔ ٹرمپ کے اقدامات نوبیلی معیار سے مطابقت نہیں رکھتے، نوبیل امن انعام کا اعلان جمعے کو کیا جائیگا۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل امن انعام حاصل کرنا مشکل ہوگا۔۔