کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ژو ب کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں 11 اکتوبر بروز ہفتہ شہدا جمہوریت اور شہدا وطن کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں کی تشکیل دی گئیں اور پارٹی کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ شہدا کا مرکزی جلسہ میں عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں کو پوری کریں جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماء خطاب کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ 07 اکتوبر 1983 شہدا جمہوریت نے ضیاء آمریت کے دور میں کوئٹہ کی سڑکوں پر اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا اس وقت کی پشتونخوا نیپ کا یہ تاریخی احتجاج باطل ضیاء الحق کی مارشل لاء پرپہلی کاری ضرب تھا۔ اسی طرح اس وقت کے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 1991 میں جن شہداء وطن نے اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا ان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالر حیم کلیوال شہید باز محمد باز شہید ، صابر شاہ شہید، حبیب الرحمٰن شہید اور صاحب خان شہید شامل تھے۔