ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کی زندگی اذیت بن گئی۔ مختلف علاقوں میں بچوں اور خواتین کو کاٹنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ متاثرہ علاقوں میں پیر خورشید کالونی، قادر آباد، مسلم کالونی اور ملت روڈ شامل ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کر کے شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔