ملتان( سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے کانفرنس ہال سی پی او کمپلیکس میں کینٹ و سٹی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے، اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس میٹنگ میں ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر، اے ایس پی سرکل کینٹ ڈویژن ہلار خان چانڈیو، ایس ڈی پی او سرکل مظفراباد بشیر ہراج، ایس ڈی پی او سرکل ممتاز آباد محمد راشد ملک، ایس ڈی پی او سرکل نیو ملتان ارشاد بلوچ، ایس ڈی پی او سرکل حرم گیٹ کبیر خان، ایس ڈی پی او سرکل دہلی گیٹ ہارون محمود جان والے ڈی ایس پیز نے بھی شرکت کی اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ جات کینٹ، جلیل آباد، چہلیک, مظفرآباد، قطب پور، ممتاز آباد, شاہ شمس، نیو ملتان، سیتل ماڑی، بدھلہ سنت، حرم گیٹ، پاک گیٹ، بوہڑ گیٹ، کپ، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، لوہاری گیٹ، شاہ رکن عالم ، انچارجز چوکی قاسم بیلہ، چوکی القریش اور چوکی لاری اڈہ بھی اس میٹنگ میں شریک تھے۔