لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے بارش کے بعد لیسکو ریجن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خود پی ڈی سی کا دورہ کیا اور تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی رپورٹ لی۔چیف ایگزیکٹیو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فرامی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہمارے تمام افسران فیلڈ میں موجود خود صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں ، لیسکو سٹورز میں نہ صرف سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ صارفین کی بجلی کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں۔