• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیئر،ایجوکیشن گروپ کے مالک کا بیٹا قتل،ایک شخص زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر سے) ہیئر کے علاقے میں ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ سے ایک ایجوکیشن گروپ کے مالک عادل رشید کے 29 سالہ بیٹے احمد جاوید عادل کو قتل کردیا گیا، جبکہ ایک شخص سہراب شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ملزمان ابوبکر اور عبدالستار کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی سہراب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد عادل رشید کی مدعیت میں نامزد ملزمان ابوبکر، عبدالستار اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
لاہور سے مزید