لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔باغبان پورہ کے علاقہ مومن پورہ میں 24 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت 24 سالہ عمر کے نام سے ہوئی،شمالی چھاؤنی میں صدر گول چکر کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا35 سالہ شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہو سکی۔