لاہور(نیوز رپورٹر)لاہورسیالکوٹ موٹروے ایسٹرن بائی پاس پر خود کار ٹول کولیکشن کا نظام عوام کی سہولت کیلئے رائج کیا گیا جس مسافر وں خاصی آسانی ملی لیکن سیالکوٹ سے لاہورواپسی پر اسی بائی پاس پر سیلف کولیکشن کے نام سے ایسا طریقہ اپنایا جارہا ہے جو مسافروں کیلئے خاصی مشکلات کاباعث ہے، مسافروں کے مطابق اس سسٹم کے تحت نہ صرف اوور چارجنگ کی جاتی ہے بلکہ شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں کھڑا رہنے کی اذیت سے دوچار ہونا پڑتاہے، مسافر اسے کھلے عام لوگوں کی جیبوں پرڈاکہ قرار دے رہے ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے سیالکوٹ سے لاہور واپسی کے راستے پر بھی خود کار مشینیں نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔