• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو معیاری ہیلتھ سروسز کی فراہمی پہلی اور آخری ترجیح، خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین اور معیاری ہیلتھ سروسز کی فراہمی ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے۔ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی ایچ کیو میں کیتھ لیبز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ خواجہ عمران نذیر یہاں محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں کیتھ لیبز کے قیام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں کیتھ لیبز کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 16 کیتھ لیبز میں سے 8 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان میں سے اٹک، بہاولنگر، جھنگ، جہلم، قصور، لیہ، میانوالی، اور وہاڑی میں کیتھ لیبز رواں سال کے آخر میں آپریشنل کر دی جائیں گی ۔
لاہور سے مزید