لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس اور لاہور میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قرآن و سنت کے احکامات کی پابندی قبول کرکے ہی پاکستان خوشحال اور مستحکم ہوگا. سیاسی بحران ہائبرڈ، غیر آئینی نظام کی طاقت بن گیا ہے. قومی سیاسی قیادت ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں، غلطیاں سب سے ہوچکی ہیں، طعن و تشنیع کی بجائے بالغ نظری اور اسٹیٹس مین شپ کے ساتھ سیاست کو بند گلی سے نکالا جائے۔ جماعت اسلامی کے ممبر اور عوامی کمیٹیاں عوام کی طاقت اور آواز بنیں گے۔ پنجاب کے عوام کو بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔