لاہور(خبرنگار) تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے ۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ سات اکتوبر کو لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ دن 2 بجے ناصر باغ تا اسمبلی ہال تک ہو گا جس کے بعد وہ اجتماع کی شکل اختیار کرے گا۔