• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ،حافظ عبدالکریم

لاہور (خبرنگار) بھارتی وزیر کے پاکستان کے خلاف حالیہ بیان پر ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے بروقت اور جرات مندانہ ردعمل کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور اپنی سلامتی کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی غیرت اور وقار کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی بیانات کا منہ توڑ جواب دیا، جو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
لاہور سے مزید