ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال میں9 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ۔جبکہ شبہ میں مزید دو مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔واضح رہے اس وقت نشتر ہسپتال میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ اور شبہ میں 11 مریض موجود ہیں جن کو آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج رکھ کر طبی سہولیات فراہم کی جارہیں ہیں۔دریں اثناء نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز خسرہ مرض کے شبہ میں ایک مریض داخل کرایا گیا ہے ،جس کے نمونے حاصل کرکے مرض کی تشخیص کے لئے لیبارٹری لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔