ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 8 سالہ گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا ، عبدالوہاب ولد محمود خان کو کچھ روز قبل حفاظتی تحویل لیا گیا تھا بچے کو ریلوے پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں دیا گیا تھا ریلوے پولیس کو بچہ گمشدہ حالت میں کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان سے ملا تھا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کی فیملی کو پٹیل پاڑا ضلع شرقی کراچی سے تلاش کیا گیا گمشدہ بچے کو اس کے والد محمود خان کے حوالے کیا گیا ۔