ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے عامر صادق سے چار مسلح ڈاکو نقدی موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احمد رضا سے جھپٹا مارکر نامعلوم موبائل لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے عمیر رضا سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 47ہزار پانچ کلو گوشت لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے ذیشان احمد سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 20ہزار و موٹرسائیکل چھین لی تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد شریف سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائلزفونز لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے ماجد نذیر کی نقدی 3لاکھ جلیل آباد کے علاقے جاوید اقبال چہلیک کے علاقے مزمل ،اشرف ، ساجد کے موبائلز فونز مظفر آباد کے علاقے نعمان علی کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے ریاض حسین کا موبائل محمد ابراہیم کی نقدی طلائی زیورات لیپ ٹاپ و موبائل شفیق احمد کی موٹر و وائرممتاز آباد کے علاقے عبدالناصر کا موبائل فصیح ہاشمی کا سامان گلگشت کے علاقے تنویر احمد کی موٹرسائیکل انجم شفیع کی نقدی و طلائی زیورات بی زیڈ کے علاقے طلحہ احمد کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے سلیمان کا موبائل الپہ کے علاقے اصغر کی نقدی طلائی زیور ملبوسات ظفر کی نقدی سونا گھریلوں سامان مخدوم رشید کے علاقے محمد حسین کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے نواب کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے محمد شریف کا سونا و گھریلوں سامان سٹی جلالپور کے علاقے رفیق کا پنکھا و موٹر عباس کی موٹرسائیکل اور صدر جلالپور کے علاقے ظفر علی کا ٹرانسفارمر چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔