• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سخت موقف، یورپی ممالک سے جوہری مذاکرات بحال نہ کرنے کا اعلان

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کا سخت موقف، یورپی ممالک سے جوہری مذاکرات بحال نہ کرنے کا اعلان،پابندیوں کی بحالی ، ایران ،یورپ تعلقات میں نیا تناؤ،پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، اسماعیل بقائی،ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے بعد ’فی الحال‘ تین سرکردہ یورپی ممالک کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات بحال نہیں کرے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق سرکردہ یورپی ریاستوں کے ساتھ بات چیت کی بحالی کا ’فی الحال‘ تو کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ’’اس مرحلے پر تو ہمارا مذاکرات کی بحالی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید