• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلا میں سورج کی روشنی منعکس کرکے رات کو شمسی فارمز کو فراہمی کا منصوبہ

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)خلا سے منعکس ہونیوالی سورج کی روشنی کو رات کے وقت شمسی فارمز کو فراہم کرنے کے کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔ Reflect Orbital نامی اس منصوبے نے 2030تک 4ہزار تک سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کا لائسنس طلب کیا ہے، جس سے شمسی فارمز کی صاف، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ منصوبے کو مالی معاونت حاصل ہو چکی ہے۔ تاہم ماہرینِ فلکیات نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئےخبردارکیا ہےکہ سیٹلائٹس سے خارج ہونے والی تیزروشنی ان کے کام کو متاثر کر سکتی ہے اور وہ رات کے اوقات میں آسمان کا صحیح طریقے سے مطالعہ اورمشاہدہ کرنے سے قاصر ہوجائیں گے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کی محقق میریڈتھ راولس کےمطابق اس وقت مدار میں موجود سیٹلائٹس کی بڑی تعداد پہلے ہی فلکیاتی تصاویر پر منفی اثر ڈال چکی ہے۔ماہرین نے خبردار کیاہےکہ سیٹلائٹس کےباعث ہونیوالی اضافی روشنی کی آلودگی رات کے وقت سرگرم رہنے والے نشیلی کیڑے اور چمگادڑوں جیسی انواع کے رویے میں خلل ڈال سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید