• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں پر سیاسی دباؤ بہت ہے: فیصل قریشی

فیصل قریشی — فائل فوٹو
فیصل قریشی — فائل فوٹو

پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی غلطی نہیں ہے ان کے اوپر سیاسی دباؤ بہت ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے ہینڈ شیک تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت کر دی اور کہا کہ وہ سیاسی دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست ہی ایسی ہے، پہلے ڈرامے بند کر دیے، پھر ایشیا کپ سے قبل ایک ایوینٹ میں بھارتی کپتان اور محسن نقوی کے ہاتھ ملانے پر شدید تنقید کی اور پورا شو اسی پر کیا، جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں پر شدید دباؤ پے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے کھلاڑیوں کو واپس اسی ملک میں جانا ہے ، وہاں رہنا ہے، لیکن محسن نقوی سے جیتی ہوئی ٹرافی نہ لینے پر دبئی میں موجود بھارتی فینز بھی مایوس ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید