معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے قریبی دوست اورگلوکار ایڈ شیران ان کی شادی میں پرفارم کر سکتے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے اگست میں این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی سے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
اُنہوں نے حال ہی میں برطانیہ کے ہٹس ریڈیو بریک فاسٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایڈ شیران سے اپنی دوستی کے بارے میں بات کی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے اور ایڈ شیران کو کسی بڑے پروگرام میں پرفارم کرنے کی پیشکش سے زیادہ کوئی بھی چیز خوش نہیں کر سکتی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اسے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہمارے ایک قریبی دوست کی شادی میں دیکھا تھا اور ہم صرف ایراس ٹور کے دوران ویمبلے اسٹیڈیم میں اپنی پرفارمنس کے بارے میں بات کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ ہم نے چند ہفتے قبل ایڈ شیران سے بات کی تو اس نے ہمیں بتایا کہ اسے لوگوں کی شادیوں میں پرفارم کرنے کے لیے مسلسل کہا جاتا ہے۔
جس پر میزبان نے گلوکارہ سے پوچھا کہ کیا ایڈ شیران آپ کی شادی میں پرفارم کرسکتے ہیں؟
ٹیلر سوئفٹ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے یقین ہے کہ اُنہیں ایسا کرنے سے روکنا مشکل ہو گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے اور ایڈ شیران کے درمیان عجیب سی بات یہ ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھ جاتے ہیں۔