• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکاروں کا رویہ جونیئر اداکاروں کیساتھ کیسا ہے؟ فیضان شیخ نے بتا دیا

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

معروف اداکار فیضان شیخ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کے رویے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

فیضان شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سینئر ساتھی اداکاروں بشمول فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے رویے کی تعریف کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے اپنے سینئر اداکاروں تک رسائی بہت آسان ہے کیونکہ سینئرز ہم جونیئرز کے میسجز کا جواب دینے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ سینئرز تک رسائی آسان ہونے سے نئے آنے والے اداکاروں کے لیے کام آسان تھوڑا آسان ہوجاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جونیئرز کے لیے صورتحال مختلف ہوگی کیونکہ ہماری جنریشن کے لوگ اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں اور ان تک رسائی اتنی آسان نہیں ہے۔

فیضان شیخ نے کہا کہ میں اپنے تمام عاجزانہ مزاج رکھنے والے سینئرز کا شکر گزار ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید