• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین احمد نے آئمہ بیگ کو ’اَن فالو‘ کر دیا، علیحدگی افواہیں زیر گردش

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے کری ایٹو ڈائریکٹر اور ان کے شوہر زین احمد کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے گلوکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی قیاس آرائیاں اس وقت گردش کرنے لگیں جب زین احمد نے آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا اور شادی کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹا دیں۔

ان قیاس آرائیوں نے اس وقت مزید زور پکڑ لیا جب آئمہ بیگ نے کسی کا نام لیے بغیر مبہم انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’تم اہمیت رکھتے ہو، تماری اہمیت ہمیشہ سے ہے، ان دنوں میں بھی جب تم اسے بھول گئے‘ ۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آئمہ بیگ اب بھی زین احمد کو انسٹاگرام پر فالو کر رہی ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کا نکاح رواں سال کینیڈا میں ایک تقریب میں ہوا تھا۔ انہوں نے 6 اگست کو سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، دونوں کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے منگنی کی، تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید