• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ’’نیونارمل‘‘ کا مقابلہ کریں گے، کور کمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد ( طاہر خلیل )کور کمانڈرز کانفرنس نے پاک سعودی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور کسی بھی “نئے نارمل” کا مقابلہ ایک نئے‘ تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کاگٹھ جوڑ ریاست اور عوام کےمفادات کو نقصان پہنچارہا ہےجسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا‘اشتعال انگیزبیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں‘دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیں گے ۔آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کےجوانوں کے جذبے،عزم اور حوصلے کو سراہا اورکہاکہ پاکستان آرمی روایتی‘ غیر روایتی، ہائبرڈ اور غیر متناسب تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوئی جس میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کےشہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، اُبھرتے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیااور کہا کہ پاک فوج ملک دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کوہرمیدان میں ناکام بنانے کےلیےہمہ وقت تیار ہے۔فورم نے بھارتی سیاسی وعسکری قیادت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پرشدیدتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون پیدا کرنے کا تسلسل ہیں، ایسے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید