• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کئے جائینگے، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کےرہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پریس کلب کے نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی بھی اسی ماہ کر دی جائے گی، عظمیٰ بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر پر کلب کی مجلس عاملہ سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، رہائشی اسکیموں، اور پریس کلب کی ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ اندرونی سڑکوں کو بنایا جائے گا،سعید غنی کے کاموں کو آگے بڑھائوں گا،صرف سڑکیں ہی نہیں سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے،سندھ سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،پانی کے مسائل اور بلڈنگ کنٹرول کے مسائل کو بہتر کیا جارہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید