کراچی( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد نے علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ ،اسد اللہ بھٹو ،مسلم پرویز و دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر بریٹو روڈ میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی ،رہنمائوں نے تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔