• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ریاستی حل گریٹر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، ملی یکجہتی کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت ادارہ نورحق میں کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت”یکجہتی فلسطین“ سیمینار میں مقررین نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کے نام پر ٹریپ ہونے کی بجائے غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور حماس کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور دو سال سے جاری جارحیت و دہشت گردی اور انسانیت سوز مظالم پر امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، پوری دنیا میں مسلمانوں کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں،دو ریاستی حل گریٹر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا اورپھرکشمیر سے بھی دستبردارہونا پڑے گا، طوفان الاقصیٰ کامیاب اور حماس بیانیہ کی جنگ بھی جیت چکی ہے جس کے اثرات آج پوری دنیا میں نظر آنے لگے ہیں،سیمینار سےاسداللہ بھٹو،علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ ناظر عباس تقوی،مفتی اعجازمصطفیٰ،ڈاکٹر صابر ابومریم، مسلم پرویز،محمد حسین محنتی،مولانا صادق جعفری، مولانا عبدالوحید اخوانی،علامہ اصغرحسین شہیدی، مہدی اسحاق،شیخ سجاد حسین حاتمی،مولانا عبدالماجد فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید