• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے جناح گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد 28 سالہ دلاور ولد پیر محمد اور 48 سالہ طاہر حسین ولد منظور حسین جاں بحق ہو گئے، لواحقین کے مطابق متوفی دلاور تین بچوں کا باپ اور آبائی تعلق سکھر سے پورٹ قاسم کے قریب واقع فلور مل میں ملازم تھا،پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مخالف سمت میں آئی دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرائیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا ، ناظم آباد دو نمبر رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ امجد ولد انور حسین جاں بحق ہو گیا ، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،متوفی رکشہ ڈرائیور تھا اور تیز رفتار گاڑی کی رکشا کو ٹکر سے جاں بحق ہوا،سر غلام حسین ہدایت اللہ روڈ پاکستان سیکٹریٹ کے قریب روڈ کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی عمر 55 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید