کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹرائیکرز نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے کانکررز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میں ا سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر کانکررز کو بیٹنگ دی جس نے 4 وکٹوں پر91 رنز بنائے۔ سمیعہ افسر نے 32 رنز بنائے۔ اسٹرائیکرز کی طرف سے نرجیس بی بی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اسٹرائیکرز نے 16.5 اوورز میں ہدف چھ وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔