• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزہ مسائل حل، افغان فٹبال ٹیم کی آمد، پاکستان سے آج مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کے لئے افغان فٹبال ٹیم تین مرحلوں میں پاکستان پہنچی، ٹیم کا دوسرا دستہ بذریعہ روڈ پشاور اور پھر اسلام آبا د پہنچا، جبکہ دو دستے ہوائی جہاز سے اسلام آباد پہنچے۔ میچ جمعرات کو دوپہر دو بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ویزے کی وجہ سے افغان ٹیم کی آمد مشکل نظر آرہی تھی لیکن میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیااورٹیم کو ویزے جاری کردئیے گئے ۔

اسپورٹس سے مزید