• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، کراچی بلوز 477 پر آؤٹ، دانش کے 155رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کےتیسرے روز پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے نسیم شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 477 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دانش عزیز 155 اور غازی غوری نے 83 رنز بنائے۔ فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 198 رنز بنائے تھے۔ عرفان نیازی 78 اور حسن رضا 73 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسلام آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شامل حسین نے 86 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد ا سٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف 399 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد عمار 105 ، عمران رندھاوا 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایبٹ آباد نے بغیر کسی نقصان کے23 رنز بنائے تھے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا کی ٹیم ملتان کیخلاف 273 پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور 80 حسیب اللہ 63 اور وسیم خان 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عامریامین نے 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنائے تھے۔ عمران خان ا سٹیڈیم پشاور میں پشاور نے سیالکوٹ کے خلاف 4 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید