کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی کرکٹرز نے بدھ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی۔قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرنے والے کھلاڑی جمعے کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستانی ٹیم جمعرات کی صبح سے لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی ۔مہمان ٹیم نے لاہور پہنچنے کے بعد آرام کیا اور جمعرات کی صبح سے لاہور میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔جمعے اور ہفتے کو مزید دو سیشن ہوں گے۔ہفتے کو دونوں کپتان پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے اور ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کریں گے۔