کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ہدایت ایف آئی اے نے پانچ انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں رضوان، توثیق ارشد، عبدالمنان، غضنفر علی، معین شکیل کو لیگ کیلئے ہانگ کانگ جانے سے روک دیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر ان سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہیں فیڈریشن نے این او سی جاری کردیا تھا، پی ایس بی کی جانب سے این او سی لینے کا علم نہیں تھا، اب اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کرینگے۔ پی ایس بی حکام کا کہنا ہے کہ رابطہ کیا تو جلد از جلد این او سی دینے کی کوشش کرینگے۔