کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن ٹیسٹ کر کٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل میں ترقی کے لیے اسکول اور کالج کی سطح پر مقابلوں کا انعقادانتہائی ضروری ہیں، وہ ویلز کالج کے تحت ہونے والے انٹر اسکولز وکالجیٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نچلی سطح کے مقابلوں سے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملتی ہے ۔