کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انڈر 19 کوچز ورکشاپ کا پشاور کراچی اور مریدکے میں انعقاد کیا گیا۔ نیشنل ویمنز انڈر 19 کوچز کی ورکشاپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہوئی۔ 18 ریجنل انڈر 19 ٹیمز کے کوچز کی ورکشاپ عمران خان ا سٹیڈیم پشاور اور کنٹری کلب مریدکے میں ہوئی۔ قیادت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن شاہد اسلم نے کی۔ ورکشاپس میں 50 سے زائد کوچز کی شرکت۔مینز انڈر 19 کوچز ورکشاپ میں پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ اظہر علی نےبھی شرکت کی۔