• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مالی سال شرح نمو 3.04 فیصد، اوسط فی کس آمدن 1812 ڈالر رہی

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان میں گزشتہ مالی سال 2024-25کے دوران سالانہ حتمی اقتصادی شرح نمو 3.04فیصد رہی، اس کا پہلے عبوری تخمینہ 2.68فیصد لگایاگیا تھا،اوسط فی کس آمدن 1812ڈالر رہی ، عبوری تخمینہ 2.68فیصد لگایاگیا ، چوتھی سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو 5.66 فیصد، زراعت کی شرح نمو 1.51فیصد، صنعت کی شرح نمو 5.26فیصد ،خدمات کی  3فیصد رہی،، نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے گروتھ کے نئے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال زراعت کے شعبے کی شرح نمو 1.51فیصد، صنعت کی شرح نمو 5.26فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 3فیصد رہی ، یہ شرح نمو تخمینہ شدہ اعداد وشمار سے بڑھ گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید