اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات،ڈپٹی سیکریٹری امین اللہ خان کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے پاور ڈویژن تبادلہ، ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد زبیر خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایم ایس ونگ کو واپس ، سبجیکٹ اسپیشلسٹ، محکمۂ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا حکومت نجمہ خان ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، قومی کمیشن انسانی ترقی ،دفاع ڈویژن کے ماتحت ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارشاد خان کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر دفاع تعینات کیا گیا۔