کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن سے بڑھتی کشیدگی اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس کراچی میں طلب کیا ہے،پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔