کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،8400 روپے فی تولہ کے مزیداضافے سے قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 84 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 3955 ڈالر سے بڑھ کر 4039 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8400 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 7202 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر پہنچ گئی ہے، جو کہ ملک میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے ،مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی55 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4984 روپے فی تولہ ہو گئی ہے ۔