کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ تقریر کی تشہیر پر قانون حرکت میں آئے گا،سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے کیوں کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے نوٹس دیا ہوا ہے جبکہ تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے یہ دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ اسمبلی میں تقریر کی تشہیر پر سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی ۔رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ جو خیبرپختونخوا کے حالات ہیں اور تحریک انصاف کے اندر جو ٹوٹ پھوٹ ہے اس تناظر میں یہ تبدیلی اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوگی۔