• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیکیولر آرکیٹکچر کی نئی شکل پر تین سائنسدانوں کیلئے کیمیا کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) مالیکیولر آرکیٹکچر کی نئی شکل پرتین سائنس دانوں کیلئے کیمیا کا نوبل انعام، جاپانی کیٹاگاوا، برطانوی نژاد رچرڈ روبسن اور اردنی امریکی عمر یاغی کوانقلابی دریافتوں پراعزاز دیا گیا۔میٹل آرگینک فریم ورکس سے کاربن جذب، صحرائی ہوا سے پانی حاصل کرنے سمیت کئی کام ممکن ہوئے۔بدھ کے روز تین سائنس دانوں کو کیمیا کا نوبل انعام دیا گیا جنہوں نے ’’میٹل آرگینک فریم ورکس‘‘ تیار کیے، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور صحرائی ہوا سے پانی حاصل کرنے سمیت کئی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔جاپان کے سوسومو کیٹاگاوا، برطانیہ میں پیدا رچرڈ روبسن اور اردنی امریکی عمر یاغی کو 1980 کی دہائی کے آخر سے لے کر 2000 کی دہائی کے اوائل تک کی جانے والی ان کی انقلابی دریافتوں پر یہ اعزاز دیا گیا۔جیوری نے کہا کہ ان تینوں سائنس دانوں کی دریافتوں کے نتیجے میں کیمیا دان اب تک دسیوں ہزار مختلف MOFs تیار کر چکے ہیں۔جیوری نے مزید کہاان میں سے بعض انسانیت کے عظیم ترین مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید